کولگام//کیموہ کولگام میں 20سالہ اویس احمد بٹ ولد عبدلرشید کو نامعلوم افراد نے لہو لہان کیا ۔لوگوںنے شام دیر گئے اویس رشید کو بے ہوشی کی حالت میں ویس پٹہ پورہ کولگام میںپایا۔ اُسے فوری طور ضلع اسپتال کولگام علاج و معالجہ کیلئے لے جایا گیا تاہم اُسے نیم مردہ حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ اُویس رشید کو جمعرات کی شام نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہوا اور چند گھنٹے بعد ہی اُسے لہو لہان کر کے بے ہوشی کی حالت میں رہا کیاگیا ۔پولیس نے معاملے کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔