سوپور+بانہال//سوپور اور رام بن میںسڑک حادثوں میں 3افراد زخمی ہوئے۔ نیو کالونی سوپور میں ایکسس بینک سوپور کے قریب ایک تیز رفتار ماروتی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو زخمی کردیا۔ عبدلرحمن ولد عبدلرمضان ساکنہ تو حید باغ سوپور کو مزید علاج ومعالجے کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور سے شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس دوران رام بن -گول رابطہ سڑک پر ایک میٹاڈارزیر نمبرJK-14/9772، جو میتراہ ، رام بن سے سنگلدان کی طرف جارہاتھا، پرنوت کی کالی مٹی کے مقام پر ڈرائیور ریشپال سنگھ گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراگیا جس کے سبب موٹر سائیکل سوار دانش قریشی عرف صاحب ولد نظیر احمد قریشی ساکنہ پرنوت رام بن شدید زخمی ہوا ضلع ہسپتال رام بن ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔