کپوارہ//سب ضلع اسپتال کپوارہ میں جمعرات کی شام کو ڈاکٹرو ں نے دل کا دورہ پڑ جانے والے ایک جو اں سال مریض کو بچایا گیا اور ضروری علاج و معالجہ کے بعد انہیں صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا ۔آورہ ترہگام سے تعلق رکھنے والے 40سالہ بشیر احمد کو جمعرات کی شام کو دل کو دورہ پڑا جس کے بعد افراد خانہ نے انہیں فوری طور سب ضلع اسپتال کپوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا ۔ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹرو ں کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ کی قیادت میں مریض کو ایمرجنسی میں منتقل کیا جہا ں ضروری مشینری اور ادویات کے ذریعے مریض کی جان بچائی ۔ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پہلے مریض کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کے ذریعے اس کی جان بچائی ۔انہو ں نے بتا یا کہ اگر مریض کو فوری طور اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا تو اس کی زندگی خطرے میں تھی کیونکہ دل کا دورہ پڑ جانے کی وجہ سے اکثر بیمار زندہ نہیں رہتے لیکن مریض کی مستحکم حالت کے بعد انہیںمزید علاج و معالجہ کے بعد صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا ۔کپوارہ میں ایسی نوعیت کے پہلے واقعہ میں دل کے مریض کو ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد زندگی بچائی گئی ۔