سرینگر//متحدہ مجلس علماء کے امیر اورحریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ کے عرس پاک پر کہا ہے کہ حضرت صدیق ؓ کو اسلام اور اہل اسلام کا عظیم محسن، خیر خواہ اور مربی قرار دیا ۔میر واعظ نے کہا کہ دین اسلام، اشاعت اسلام اور دعوت اسلام کے تئیں اُنؓ کی بے لوث خدمات اور قربانیاں انتہائی بیش بہا اور ناقابل فراموش ہیں ۔میرواعظ نے کہا کہ حضرت صدیق اکبرؓ نے اپنا سب کچھ اسلام اور پیغمبر اسلام ؐپر نچھاورکرکے ایک ایسی بے نظیر مثال قائم کی جو انسانی تاریخ اور رہتی دنیا تک عشق و وفا کی تاریخ میں بے مثال و بے نظیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت صدیق ؓ کے عرس منانے کا حق تبھی ادا ہو سکتا ہے جب مسلمانان عالم حضرت صدیق ؓ کی تعلیمات اور ہدایات کو مشعل راہ بنائیں۔