کپوارہ//محکمہ سوشل فارسٹری کپوارہ ڈویژن نے جے این وائی ماڈل سکول پتوشے لولاب میں ایک شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر ڈی ایف او سوشل فارسٹری ڈاکٹر فیاض مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ ساجد محبوب نے مہمان ذی وقار کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے بولتے ہوئے مہمان خصوصی نے شجرکاری مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبأ پر زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگانے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔انہوںنے طلبأ پر شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں جانکاری عام کرنے پر بھی زوردیا تاکہ ماحولیات کا تحفظ یقینی بن سکے۔