سرینگر//اننت ناگ پولیس نے کوکر ناگ میںنوجوانوں کیلئے کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا جس میں نوجوانوں ،والدین اورذی عزت شہریوں نے شرکت کی ۔کونسلنگ سیشن کی صدارت ایس ایس پی اننت ناگ الطاف احمد خان نے کی ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کیلئے محنت کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہیں۔کونسلنگ سیشن میں ایس ڈی پی او کوکرناگ اعجاز احمد ،ایس ایچ او کوکرناگ جان مظفر و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔