سرینگر //شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں ریڑھ کی ہڈی اور گھٹنے کی تکالیف کی ابتدائی پہچان اور علاج و معاجہ کیلئے سکمز صورہ میں کا استعمال کرکے نہ صرف ریڑھ کی ہڈی اور گھنٹے کے مرض کاپتہ لگایا جاتا ہے بلکہ اس کا موثر علاج و معالجہ بھی کیا جاتا ہے جو مریضوں کو بلاوجہ جراحیوں سے بھی بچاتا ہے۔ عوم دوست اس پروگرام کا افتتاح ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عوام کے نام وقف کیا ۔ اس کے علاوہ درد کو کم کرنے کیلئے مخصوص طور پر تیار 14آلات کو بھی عوام کے نام وقف کیا گیا ۔سکمز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ رہیبلیٹیشن میں ہر ماہ 600سے 800مریضوں کو اندارج ہوتا ہے جن کو نئی ٹیکنالوجی سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی اور گھنٹے کی تکلیف کو دور کرنے کیلئے دستیاب نئی ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد مریضوں کی بھیڑ میں اضافہ کی اُمید ہے۔ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر عمر جاوید شاہ نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر کافی اُمید ظاہر کی ہے کہ اس سے غریب مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے سکمز میں تعینات تدریسی عملے اور دیگر عملے کی کوشش کی بھی سراہنا کی ہے جو ہمیشہ سے ہی نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے کوشاں رہتے ہیں۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انتظامیہ Musculoskeletal US services, DEXA Scan اورC-Arm Imaging جیسی جدید ٹیکنالوجی بھی سکمز میں جلد متعارف کرائی جائے گی۔