سرینگر //سرینگر کے حبک چوک درگاہ سے لیکر بٹہ پورہ تک جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے لوگ سخت پریشان ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو حادثہ پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے کیونکہ سڑک میں اکثر مقامات پر بڑے کھڑے پیدا ہوگئے ہیں جو بارش کے موسم میں لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن جاتے ہے۔ حبک سرینگر کے رہنے والے فاروق احمد نے بتایا کہ حبک کراسنگ سے لیکر بٹہ پورہ چوک تک سڑک کافی خستہ ہے اور مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے کے بائوجود بھی لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ کسی بیل گاڑی میں بیٹھے ہیں کیونکہ سڑک میں اکثر مقامات پر کھڑے پیدا ہوگئے ہیں جو معمولی سی بارش کے موسم میں بھی تالابوں کے مناظر پیش کرتے ہیں۔ عبدالحنان میر نامی ایک اور نوجوان نے بتایا کہ بچوں ، بزرگوں اور خواتین کا مذکورہ سڑک پر چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ بارش کے موسم میں کوئی بھی مذکورہ سڑک پر پیدل چل نہیں سکتا ۔‘‘ عبدالحنان نے بتایا ’’ سڑک پر دن دہاڑے چلنا ناممکن ہے اور شام اور عشاء کے وقت علاقے میں رہنے والے لوگوں کیلئے بارشوں میں نماز کی ادائیگی بھی مشکل ہوجاتی ہے اور جب کوئی نماز کی ادائیگی کیلئے جاتا ہے تو اس سڑک پر بنے تالات کو پار کرنا پڑتا ہے جو اکثر اوقات کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ سڑک کی مرمت کرکے لوگوں کو راحت پہنچائیں۔