اوڑی//اوڑی پولیس نے اتوار کو نقب زنی میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد احمد اور شکور احمد ساکنان گھر کوٹ کو گرفتار کرکے اُن سے کئی موبائل فون برآمد کئے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران نقب زنوں نے الگ الگ وارداتیں انجام دی ہیں اور لاکھوں روپئے کے زیورات اور دیگر سازوسامان اڑانے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق 19 جنوری کو محمد امین میر ساکن بنحالی بونیار نے پولیس سٹیشن اوڑی میں شکایت درج کی تھی کہ اوڑی بازار میں اس کی دوکان سے18 اور 19 جنوری کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے موبائل فون اڑا لئے ہیں ۔اس سلسلے میںکئی افراد کو چھان بین کیلئے پولیس سٹیشن اوڑی لایا گیا اور اتور کو اوڑی پولیس نے نقب زنی کی اس واردات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سے کئی موبائل فون بھی برآمد کئے۔