سرینگر// جموں و کشمیر جمعیت انوارالاسلام کے اہتمام سے وادی میں سرینگر، اننت ناگ ،پلوامہ، شوپیاں کے کئی مرکزی مقامات پر عوامی تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں مرکزی جامع مسجد چکورہ پلوامہ ، آستان عالیہ حضرت زین الدین ولی کامل ؒ، اڈھ لش سری گفوارہ بجبہاڈہ ،مرکزی جامع مسجد نوگام شانگس اچھہ بل،جامع مسجد گاڈی سیر بجبہاڈہ،جامع مسجد شوپیاں اورمرکزی جامع مسجد نوگام سرینگر اورنوشہرہ شامل ہیں ۔ جمعیت کے سربراہ مولانا شیخ غلام محمد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مالک کائنات کے احکامات کی اطاعت میں ہر انسان کی کامیابی کا راز مضمر ہے جو لوگ خالق کائنات کے ارشادات سے منحرف ہوتے ہیں،انہیں مایوسی کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ہے ۔موجودہ دور میں دنیا کے اطر اف و اکناف میں نفرت اور بغض و عناد کی آگ جل رہی ہے ہر انسان اپنے مدمقابل کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے جو نہا یت ہی خطرناک عمل ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہمیں شعوری طور بیدار ہونے کی ضرورت ہے اور تمام اختلافات سے اجتناب کر کے مالک حقیقی کے احکامات کا اطاعت گزار بن کر اتفاق و اتحاد کو قایم کرنا چاہئے۔