ترال //ترال کے دو تعلیمی اداروں کے بچوں کی جانب سے صوبائی سطح پر دو الگ الگ موضوعات پرماڈل پیش کرنے کے مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور اساتذہ کو چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ کی طرف سے حوصلہ افزائی کی گئی۔حال ہی میںترال کے دو ونٹر کیمپوں بٹنور اور منگہامہ میں زیر تعلیم بچوں نے صوبائی سطح پر ’’کرافٹس ‘‘اور’’گوجر کوٹھا‘‘ کے الگ الگ موضوعات پرماڈل تیار کر نے پربالترتیب پہلی اور دوسری پویشن حاصل کی ۔ اس سلسلے میںلرگام ترال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں علاقے کے زونل ایجو کیشن افسران ،زیڈ ای پی او ،علاقے میں قائم ہائر سیکنڈری سکولوں کے پرنسپلوں ،محکمہ تعلیم سے وابستہ مختلف عہدیداروں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایجوکیشن آفسر پلوامہ ایم اے سلرو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے دونوں بچوں اوران کے ساتھ وابستہ اساتذہ اورغیر سرکاری ادارے پرتھم سے منسلک رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔