سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں کل شاعر مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ کی یاد میں ’’فکر اقبال اور معاصرچلینجز‘ کے موضوع پر2روزہ سمینار شروع ہوا ۔اقبال انسٹی چیوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفی کے اہتمام سے منعقدہ قومی سطح کے اس سمینار کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی نے کی جبکہ تقریب پر پروفیسر بشیر احمد نحوی اور جامیہ ملیہ اسلامیہ نئی دلی کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر شہزاد انجم مہمان خصوصی تھے۔پروفیسر خورشید اقبال نے اپنے صدارتی خطبے میں آئی سی سی پی کو اس کی تعلیمی اور تحقیقاتی کوششوں میں بھر پور تعاون دینے کا یقین دلایا۔پروفیسر بشیر احمد نحوی،اعجاز الحق ،پروفیسر ظہرا اشرف ،جاوید ماٹجی ،صوفی غلام رسول اور دیگر مقررین نے علامہ اقبال کے جہد مسلسل کی فکر کے فلسفے کو اجاگر کیا۔