سکما//سکما میں نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے 9 جوان ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مارے گئے سی آر پی ایف کے اہلکار 212بٹالین کے تھے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے نکسلیوں کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے۔نکسلیوں نے پہلے بارودی سرنگ میں دھماکہ کیا اور اس کے بعد جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ یہ حملہ سکما کے کستارام علاقہ میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق نکسلیوں نے پہلے بارودی سرنگ میں دھماکہ کیا اور اس کے بعد جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ نکسلیوں نے سی آر پی ایف کا اینٹی لینڈ مائن وہیکل آئی ای ڈی دھماکہ کر کے اڑا دیا۔