سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کی قیادت میں ایک وفد نے خواجہ پورہ نوگام جاکر وہاں حاجی محمد شفیع بٹ (محبوب) کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے محمد شفیع بٹ کے جواں سال فرزند آبرو شفیع گذشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ ساگر نے اس موقعے پر مرحوم کے والد اور دیگر سوگوران کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی طرف سے بھی تعزیت کی۔ یاد رہے حاجی محمد شفیع بٹ نیشنل کانفرنس کے جی ایم میر ساقی کے ہم زلف ہیں۔