لندن //شہرہ آفاق سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا آج انتقال ہو گیا، وہ 76 سال کے تھے ۔عالمی شہرت یافتہ سائنسدان 8 جنوری 1942 میں برطانوی شہر آکسفورڈ میں پیدا ہوئے ۔ 1963 میں ہاکنگ موٹور نیورون بیماری کا شکارہوئے ، جس کی وجہ سے نہ تو وہ حرکت کرسکتے تھے اورنہ ہی بول سکتے تھے لیکن وہ دماغی طورپرصحت مند تھے ۔1988 میں اپنی تصنیف ''اے بریف ہسٹری آف ٹائم'' سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئن اسٹائن کے بعد دوسرے مقبول ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے وقت کے سفرسے روکنے کے لیے قوانین طبیعیات کی طرف سے ایک "نظریہ تحفظ تقویم" پیش کیا تھا تاکہ تاریخ کو مورخوں کی دخل اندازی سے بچایا جا سکے ۔دوسری جانب گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعہ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔بعد ازاں 2006 میں ’’اے بریفر ہسٹری آف ٹائم‘‘ نامی کتاب میں انہوں نے اکیسویں صدی کی ابتداء تک کونیات کے دقیق شعبوں میں ہونے والی تحقیق کو ایک بار پھر انتہائی آسان فہم انداز میں پیش کیا، جسے بلا شبہ ’’بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ کا دوسرا حصہ قرار دیا جاسکتا ہے۔