سرینگر//چندی گڑھ میں ایک دلدوز سڑک رونما ہونے کے نتیجے میںقمرواری سرینگر کا ایک طالب علم ذوہیب منظورجاں بحق ہوگیا۔مذکورہ نوجوانوں کی جاں بحق ہونے کی خبرپھیلتے ہی قمرواری علاقہ میں غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ہے۔ معلوم ہواہے کہ شہرکے قمرواری علاقے کا رہنے والا23سالہ ذوہیب منظورولدمرحوم منظوراحمدگزشتہ کئی برسوں سے چندی گڑھ کے ایک نزدیکی شہرموہالی میں قائم ایک یونیورسٹی میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کررہاتھا۔بتایاجاتاہے کہ منگل کی شام یہ کشمیری طالب علم ایک موٹرسائیکل نمبر JK01AC-6191 پرجارہاتھاکہ لندران موہالی کے نزدیک ایک کراسنگ پوائنٹ پرتیزرفتاری سے آنے والی ایک ٹرالی نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جسکے نتیجے میں 23سالہ ذوہیب شدیدزخمی ہوگیا،اوراس کونزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا۔چندی گڑھ پولیس نے بتایاکہ نوجوان کشمیری طالب علم اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھااوراُسکی نعش کواسپتال کے لاش گھرمیں رکھاگیاہے ۔پولیس تھانہ سوہانہ کے ایس ایچ ائونے بتایاکہ ازجان ہوئے کشمیری طالب علم کے اہل خانہ کواسکی اطلاع فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ ذوہیب کی میت کوگھرلیجاسکیں ۔ ادھرنوجوان طالب علم ذوہیب منظورکے سڑک حادثے میں جاں بحق ہوجانے کی خبرپھیلتے ہی قمرواری علاقہ میں غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ،اورغمزدہ کنبے کے کچھ افرادذوہیب کی میت لینے کیلئے چندھ گڑھ روانہ ہوگئے ۔