نئی دہلی// کانگریس صدر راہل گاندھی نے یوپی اور بہار کی پارلیمانی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج میں آج کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان نتائج سے صاف ہو گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "آج کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد۔ نتائج سے واضح ہے کہ ووٹروں میں بی جے پی کے تئیں بہت غصہ ہے اور وہ ان غیر بی جے پی امیدوار کے لئے ووٹ دیں گے جن کے جیتنے کے امکانات سب سے زیادہ ہوں گے"۔ اس سے پہلے لوک سبھا میں کانگریس کے اہم لیڈر جیوترادتیہ سندھیا نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی کی جملےباز?، خواتین، کسان، مزدور اور دلت مخالف پالیسی کو ملک کے عوام سمجھ چکے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اب تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ یہ تبدیلی اتر پردیش سے پہلے راجستھان اور مدھیہ پردیش اور دیگر علاقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بھی ظاہر ہوچکی ہے۔یو این آئی