گاندربل//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضلع گاندربل میں عوامی دربار کے دوران دی گئیں ہدایات اوریقین دہانیوں کی عمل آوری اورپیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے صوبائی کمشنر کو وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت عمل آوری کی جانکاری دی۔صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے 228فیصلوں اور ہدایات میں سے اب تک 28فیصلوں پر عملدر آمد کیا گیا جب کہ دیگر ہدایات عمل آوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔صوبائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے گاندربل میں 4دسمبر 2017کو عوامی دربار کے دوران دی گئیں228ہدایات اور یقین دہانیوں کی عمل آوری اورپیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوں نے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں پر تمام کاموں اورپروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل اورمختلف محکموںکے آفیسران کے علاوہ اے ڈی سی گاندربل اور سیکٹورل آفیسران بھی موجود تھے۔