سرینگر //ٹریفک پولیس نے سرینگر میں مختلف سکولوں کی 8بسوں اور 3وینوں کو ضبط کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق مذکورہ گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ بچوں کو سفر کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا ۔ بیان کے مطابق 7گاڑیوںووڈ لینڈ پبلک سکول، سپرنگ فیلڈ پبلک سکول، اقرء انٹرنیشنل سکول، ٹنی ہارٹس پبلک سکول کی تین گاڑیوں کو اورلوڈنگ کی وجہ سے ضبط کیا گیا ہے جبکہ3 سکولوں جن میں اوایس ایس پبلک سکول، اسلامک یونیوسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ دیگر اسکولوں کی گاڑیوں کو دستاویزات ساتھ نہ ہونے کی پاداش میں ضبط کیا گیا ہے۔