بانڈی پورہ//کڑورہ بانڈی پورہ کی گجربستی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب سنچر کو بستی کے کئی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کے دفتر پہنچ کر احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ کڑورہ ہائی سکول میں270 طلاب کیلئے فقظ 5 اساتذہ تعینات ہیں جس کے نتیجے میں طلاب کو مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017 کے سیشن میںدسویں جماعت کا نتیجہ صفر نکلا۔ احتجاج میں شامل محمد اسرائیل خان نامی ایک شہری نے کہا کہ انہیں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں بھی سخت مشکلات درپیش ہیں۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین احتجاجی مظاہرین کو اپنے دفتر میں بلا یا اور یقین دلایا کہ اُن کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔