سرینگر//گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر کے احتجاجی طُلباء صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ طُلباء نے کئی معاملات اُبھارے اور ان معاملات کا ازالہ کی مانگ کی۔وزیر موصوفہ نے طُلباء کی شکایات کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ادھر گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر کے فکیلٹی ممبران نے صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش سے ملاقات کی اور انہیں درپیش شکایات کے ازالہ کی مانگ کی۔فکیلٹی ممبران نے وزیر موصوفہ کے سامنے کئی معاملات بشمول ترقیوں اور تنخواہوں سے جڑے معاملات اُٹھائے۔وزیر موصوفہ نے فکیلٹی ممبران کو انہیں درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔آسیہ نقاش نے ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ پر مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے کے لئے زور دیا۔