سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت خواجہ حبیب اللہ عطار( زینہ کدل)، حضرت شیخ بہائو الدین گنج بخشؒ (نوہٹہ) اور حضرت بابا حاجی ادہمی صاحبؒ (اسلامیہ کالج) کے سالانہ عرس ہائے مبارک کے پیش نظر زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ ان بزرگانِ دین کے عرس مبارک 2,3,4اور 5رجب المرجب کو منائے جارہے ہیں۔ ساگر نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی کہ وہ عرس اور ایام متبرکہ کے دوران عقیدت مندوں کیلئے بجلی، پینے کے پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ کے خاص انتظامات رکھیں۔ یاد رہے کہ حضرت شیخ بہائو الدین گنج بخشؒ میں 19مارچ (سوموار) سے ایام معتبرکہ شروع ہورہے ہیں۔