شوپیان// ایس ایس پی اور ڈی ایس اپی شوپیاں اس وقت بال بال بچ گئے جب دن دہاڑے جنگجوؤں نے ان کی گاڑی یر شدید فائرنگ کی۔معلوم ہوا کہ ضلع شوپیان کے حاجی پورہ حرمین نامی گاؤں میں سنیچر قریب 11 بجے اس وقت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب یہاں جنگجوؤں نے ایک میوہ باغ سے پولیس کی گاڑیوں پر اندا دھند فائرنگ کی۔گاڑیوں میں بیٹھے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جس بلٹ پروف گاڑی میں ایس ایس پی شوپیان اے ایس ڈنکر سوار تھے اسکے دائیں جانب کئی گولیاں لگیں جبکہ اسکے فرنٹ شیشے پر بھی کم سے کم دو گولیان لگیں، البتہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔دوسری گاڑی میں ڈی ایس پی اپنے محافظین کے ہمراہ موجود تھے، اور پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں جنگجو میوہ باغات کی آڑ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ایس ایس پی شوپیان نے کشمیر عظمیٰ سے کہا ’’ ہم ایک تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے، جب ہم حاجی پورہ پہنچے تو وہاں باغیچے میں چھپے جنگجوؤں نے فائر نگ کی ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جوابی فائر نگ کی اور جنگجو بھاگ گئے۔اس واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیکر جنگجوؤں کی تلاش شروع کردی گئی۔