کنگن// ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے محکمہ بجلی کو ہداےت دی ہے کہ تحصےل گنڈ کے گورنمنٹ ہائی سکول سمبل بالا کی عمارت کے ساتھ گذرنے والی ترسےلی لائنوں کو منتقل کیا جائے تاکہ طلاب کوکسی حادثے کا خدشہ نہ رہے۔انہوں نے محکمہ کو ہداےت دی کہ وہ اےک ہفتے کے اندر اندر ترسےلی لائن کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے فوری طور کام شروع کریں جس کے بعد محکمہ نے فوری طور کام شروع کےا ۔معلوم رہے کہ چند روز قبل کشمیر عظمیٰ میں اس حوالے سے ایک خبر شائع ہوئی تھی، جس کا سنجےدہ نوٹس لےتے ہوئے ڈی سی گاندربل نے محکمہ بجلی کو اےک آڈر زےر نمبر 162/DCG/2018بتارےخ 12-03-2018جاری کےا ہے۔