کرالہ پورہ (کپوارہ)//اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور میں ایک ماہ قبل لاپتہ ہوئے مارسری چوکی بل سے تعلق رکھنے والے ایم بی بی ایس طالب علم کے افراد خانہ کی گا ڑی کو یونسو ہندوارہ میں اس وقت حادثہ پیش آ یا جب وہ جمو ں سے گھر واپس آرہے تھے۔حادثہ میں ایک شخص لقمہ اجل جبکہ طالب علم کا والد اور اس کا دوسرا ساتھی شدید طور زخمی ہوئے ۔لاپتہ بیٹے سہیل اعجازکو تلاش کرنے کے لئے اڑیسہ گئے اس کا والد اعجاز احمد کٹاریہ اپنے رشتہ دارو ں مشتاق احمد کٹاریہ اور لیاقت علی مغل کیساتھ جب اتوار کو جموں سے واپس آرہے تھے توانکی ذاتی گا ڑی زیر نمبر5547/JK09A کوسو پور کپوارہ شاہراہ پر یونسو ہندوارہ کے نزدیک دلدوز حادثہ پیش آ یا جس کے دوران یہ گا ڑی ایک سفیدے کے درخت سے ٹکرا گئی اور اس میں لیا قت علی مغل کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی جبکہ سہیل کے والد اعجاز احمد کٹاریہ اور مشتاق احمد کٹاریہ شدید طور زخمی ہوئے ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت زخمیو ں کو مقامی اسپتال میں علااج و معالجہ کے لئے داخل کیا جہا ں سے ان کو ڈاکٹرو ں کے فوری طور صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا جہا ں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔اس دوران حادثہ کی خبر جو ں ہی مارسری چوکی بل پہنچ گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا۔