نئی دہلیْْ کانگریس صدر مسٹر راہل گاندھی نے آج کہا کہ وہ دو برسوں سے لگاتار کہ رہے ہیں کہ ملک کے سامنے بے روزگاری سب سے بڑا خطرہ ہے اور اب یہی بات نوبل انعام یافتہ امریکی ماہر اقتصادیات پال رگمین بھی کہہ رہے ہیں ۔ مسٹر گاندھی نے آج ٹوئٹ کیا ''نوبل انعام سے نوازے گئے ماہر اقتصادیات پال رگ مین نے ہماری اس بات پر مہر لگائی ہے جسے ہم گذشتہ دو سالوں سے کہ رہے ہیں۔ بے روزگاری ملک کے سامنے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ بدقسمتی سے ہمارے وزیر اعظم ایسے ہیں جو بات نہیں مانتے ہیں ۔ان کے اچھے دن اب بھیانک معلوم ہوتے ہیں ۔ مسٹر رگ مین نے کہا ہے کہ اگر روزگا ر کے مواقع مہیا نہیں کرائے جاتے ہندوستان میں بے روزگاری ایک بہت بڑا خطرہ بن جائے گی۔ سال 2008 میں اقتصادیات کے لئے نوبیل انعام پانے والے ماہر اقتصادیات رگ مین نے کہاکہ ہندوستان کو خدمات کے شعبہ میں ہی نہیں بلکہ مینو فیکچرنگ کے میدان میں بھی دھیان دینا ہوگا ورنہ بے روزگاری اس کی اقتصادی حالت کے لئے ایک بڑ ا چیلنج ثابت ہوگی۔یو این آئی ،