اوڑی// سرحدی قصبہ میں فوجی اہلکار کے خلاف کمسن لڑکے کی مارپیٹ کرنے کے الزام میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔قصبہ کے مضافاتی گائوں گھاٹی چھولاں میں اتوار کو کھیل کے میدان میں کرکٹ کھیلنے کے دوران مقامی فوجی اہلکار سید گلزار ولد سید باغ حسین اور 14 سالہ سید دانش ولد سمندر حسین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد فوجی لکار نے اس کی بری طرح مارپیٹ کی جسے بعد میں علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال اوڑی میں داخل کیا گیا۔ اوڑی پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس ڈی پی او اوڑی جاوید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ ایک مقامی فوجی ہے جس کی ڈیوٹی لداخ میں ہے اور کئی روز سے چھوٹی پر گھر آیا ہے۔