شفا ہسپتال میں موٹاپا کم کرنے کی کامیاب جراحی عمل میں لائی گئی
سرینگر //کشمیر میں پہلی مرتبہ کسی نجی اسپتال میں موٹاپا کم کرنے کی جراہی کامیابی کے ساتھ عمل میں لائی گئی ہے۔ جراحی وادی کے معروف لپرسکوپک سرجن ڈاکٹر اعجاز املک نے سرینگر کے شفاء اسپتال مگھرمل باغ میں انجام دی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل موٹاپے کے شکار مریضوں کو جراہی کیلئے دلی اور بھارت کی دیگر ریاستوں میں جانا پڑتا تھا جس کیلئے کافی خرچہ آتا تھا۔ موٹاپا کم کرنے کی جراحی ایک چالیس سالہ مریض پر کی گئی جس کا وزن 105کلوگرام تھا اور جو کئی بیماریوں مبتلا تھا۔ڈاکٹر اعجاز احمد ملک نے سکمز صورہ میں پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد دلی میں7سال تک بطور سرجن کام کیا۔ ڈاکٹر اعجاز ملک نے بھارت میں موٹاپے کی جراحی کے موجد ڈاکٹر پردیپ چوبے کے ساتھ تین سال تک کام کیا۔ انہوں نے اپنی فلوشپ بھی minimal access surgery میں مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر اعجاز ملک نے امریکہ میں پروفیسر مائیکل گانگر کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز ملک نے 2014میں دلی میں نوکری چھوڑ کر وادی کا رخ کیا اور یہاں ممل ایکسس سرجری کو محنت اور لگن سے متعارف کرایا۔ ڈاکٹر اعجاز ملک کو تمام حلقوں کے علاوہ طبی برادری سے بھی تعاون کی ضرورت ہے۔
خانقاہ معلی میں گنبد کی بحالی پر میرواعظ ہمدانی کی مبارکباد
سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی ( سرپرست اعلیٰ بقعہ عالیہ خانقاہ معلی) نے تاریخی خانقاہ معلی کے گنبد کی بحالی کے سلسلے میں بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین پیرزادہ عبدالرشید شافی اور خانقاہ معلی کے جملہ خدامان ، منصب داروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خدامان زیارت کے خانقاہ معلی میں معمولات ختمات المعظمات درود ازکار مولود خوانی ، واعظ تبلیغ جاری رکھنے پر جو انہیں اپنے بزرگ اور روحانی پیشواؤں اوراسلاف نے جاری رکھے ہوئے ہیں،پر کاربند رہ کر آج بھی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں جو معمولات حضرت بانی اسلام حضرت علی ثانی امیر کبیر میر سید علی شاہ ہمدانی ، امیر ہمدان اور ان کے فرزند ارجمند حضرت سید میر محمد ہمدانی کے ساتھ ساتھ حضرت پیر کامل شیخ بابا علی والی ( ترکستانی ) نے مرتب کئے ، مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ جمعیت ہمدانیہ شافی اور خدامان زیارت کو مبارک باد پیش کر رہے ہیںجنہوں نے نامساعد حالات اور مشکل اور کٹھن دور میں بھی خدمات بقعہ عالیہ کو وقف رکھیں۔صدر جمعیت ہمدانی حاجی عبدالرشید گانی اور حاجی عبدالمجید متو نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔