سرینگر//شہری اور دیہی علاقوںمیں سڑک رابطوں کو فروغ دینے کے لئے جاری کام کی سراہنا کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کہا کہ ان کوششوں کو نہ صرف جاری رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ ان کاموں کی رفتار میں مزید سرعت لانی جانی چاہیے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کااظہار آفیسران کی ایک میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا جس میں محکمہ تعمیرات عامہ کے کام کاج کاجائزہ لیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ پروجیکٹوںکی مقررہ وقت میں تکمیل سے عوامی زندگی میںایک نیا بدلائو آیا ہے۔ا س موقعہ پر تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر نے مکمل کئے گئے پروجیکٹوں اورزیر تکمیل کی پشی رفت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 2017-18ء میں 2552کلومیٹر پر میکڈم بچھایا گیا جب کہ سال 2016-17 میں صرف 335کلومیر پر میکڈم بچھایا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ2018-19میںسڑکوں کی ریکارڈ لمبائی پرمیکڈم بچھانے کا منصوبہ ہے۔نبارڈ سکیم کے تحت حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ منظور شدہ313سکیموں میں سے99سکیموں کو مکمل کیا گیا جب کہ باقی سکیموں کے تحت کام جاری ہے۔صوبائی کمشنر نے سی آر ایف کے تحت کئے گئے کاموں کی سراہنا کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سی آر ایف کے تحت99سکیموںکو1308.45کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے پہلے ہی 30سکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔میٹنگ کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے تحت دیگر حصولیابیوںکو بھی اجاگر کیا گیا۔ا س موقعہ پر آفیسران نے حصول اراضی اور کاموں کی تکمیل میں حائل سہولیاتی ڈھانچوں کو منتقل کرنے کی معاملات بھی اُٹھائے۔صوبائی کمشنر نے چیف انجینئر پی ڈی ڈی اورپی ایچ ای کو اس سلسلے میں فوری طور لازمی اقدامات کرنے کی ہدایات دی۔