گاندربل//وسن گاندربل کے کئی دیہات بجلی کی ابتر صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں۔وسن میں موجود رسیونگ اسٹیشن کے ایک فیڈرسے وسن،بونہ زل،بیلا وسن،ہاری پورہ سمیت دیگر ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو برقی رو فراہم کی جاتی ہے لیکن شیڈول پر کوئی عمل نہیں ہوتا ہے۔ہاری پورہ کے ایک شہری عبدالحمید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گھنٹوں بجلی غائب کردی جاتی ہے اوربجلی کی ابتر صورتحال سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو وہ مجبوراً سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔