گاندربل// دودھرہامہ گاندربل میں جموں کشمیر یوتھ ایلائنس کے دفتر کا افتتاح وائس چیئرمین جے کے پی سی سی خالد جہانگیر نے انجام دیا۔اس موقع پر مختلف سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں میں تعلیم کے شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی پیڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر خالد جہانگیر نے کہا کہ نوجوانوں میں چھپے ہوئے ہنر کو صحیح طور پر رہنمائی کی ضرورت ہے جس سے وہ اپنا اور ریاست کا نام روشن کریں گے۔