بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے منزگام بونیار گائوں میںسرکاری مڈل اسکول بیک وقت 8 کلاسوں کیلئے صرف تین کمروں میں تدریسی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ تین کمروں پر مشتمل اس سرکاری مڈل اسکول میں سو سے زیادہ طالب علم زیر تعلیم ہے ۔سکول کے ایک طالب علم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’ہمارے اسکول میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے اسکول کے صحن میں کلاسز دینے پڑتے ہیںاور بارشوں کے دوران ایک ہی کمرے میں اساتذہ کو تین سے چارکلاس لینے پڑرہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہماری تعلیم بُری طرح متاثر ہورہی ہے ‘ ۔مقامی لوگوںنے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ ذاتی طور بھی محکمہ تعلیم کی نوٹس میں لایالیکن انہوں نے کوئی دھیان نہیں دیا جس کی وجہ سے اُن کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔