گاندربل//جموںوکشمیر سٹیٹ برائے خواتین نے ضلع دفتر گاندربل میں قومی کمیشن برائے خواتین نئی دہلی کے اشتراک سے ایک قانونی جانکاری پروگرام کا کا انعقاد کیا۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد عام خواتین کو بالعموم اورطالبات کو بالخصوص سرکار کی طرف سے خواتین دوست پروگراموں اورسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔اس موقعہ پر کمیشن کی چیرپرسن نعیمہ احمد مہجور مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل نذیر احمد بابا ریسورس پرسن سپیکرس ،ایڈوکیٹ محمد الطاف احمد اوراسسٹنٹ پروفیسر کشمیر یونیورسٹی شازیہ ملک کے علاوہ سکولوں اور کالجوںکی طالبات نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران چیرپرسن نے کہا کہ کمیشن کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ اوراُن کے آئینی معاملات کی نگرانی کرے۔انہوںنے خواتین کی عزت اوروقار کوبروئے کار رکھنے کیلئے اقدامات کرنے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد شرکأکو مختلف قوانین اورخواتین کی حفاظت کے لئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔