ممبئی//بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا سلمان خان کے ساتھ پھر کام کرتی نظر آئیں گی۔ پرینکا ان دنوں بالی ووڈ میں زیادہ مصروف ہیں۔ پرینکا اور سلمان فلم 'بھارت' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ، جسے علی عباس ظفر بنارہے ہیں۔ سلمان اور پرینکا تقریباً دس برس کے بعد ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے ۔ سلمان اور پرینکا ابھی تک تین فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ پرینکا سلمان کے ساتھ سب سے پہلے 2004 میں فلم مجھ سے شادی کروگی میں نظر آئی تھیں ، اس کے بعد سلام عشق اور گاڈ تسی گریڈ ہو جیسی فلموں میں کام کیا ہے ۔