چکمگلور//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ڈوکلام میں چین ہماری سرحدوں پر ہیلی پیڈس اور ایرپورٹس کی تعمیر کررہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہیں۔ راہل گاندھی نے کرناٹک کی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر چکمگلور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یہاں آتے ہیں اور کرپشن کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھنے والے لیڈر وں کو رشوت خوری کے الزامات پر جیل کی سزا ہوئی تھی۔ ان لیڈروں میں بی جے پی کے وزیراعلی کے ا میدوار بھی شامل ہیں۔راہل گاندھی نے چکمگلور کے عوام سے کہا کہ آپ لوگوں نے 1978میں چکمگلور میں میری دادای اندراگاندھی کی حمایت کی تھی جب انہو ں نے اس حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔