لاہور/ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز اپنے شریک حیات کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میچوں کے لئے لاہور آئے ہیں۔سر ویورچرڈز نے پیر سے شب لاہور کی ہوٹل میں جنوبی افریقا کے بیٹسمین رائیلی روسو کو بھی ہوٹل میں خوش آمدید کہا اور ان کا پاکستان جانے پر شکریہ ادا کیا۔ایک ویڈیو پیغام میں ویو رچرڈز نے کہا کہ ’’لاہور میں دوبارہ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ گزشتہ برس کے برعکس اس بار ہم زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے۔ یہاں سب کو دیکھ کر بہت مزہ آ رہا ہے اور یہ اتنی اچھی جگہ ہے کہ میں مشل کو بھی ساتھ لایا ہوں اور یہ میرے لئے سب سے اہم بات ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں پر شاندار انتظامات پر میزبانوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں۔