سرینگر//پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن صفاکدل میں پولیس کمیونٹی پارٹنر شپ گروپ میٹنگ کا انعقادکیا ۔ ایس ایچ او صفاکدل محمد رفیق کی صدارت میں پولیس اسٹیشن صفاکدل میں پولیس کیمونٹی پارٹنر شپ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں کاوڈارہ ،براری پورہ ،نواکدل علاقوںکے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کئے ۔ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دیا کہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کئے جاینگئے جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائیگا ۔انہوں نے والدین سے تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ منشیات یاکسی غیر قانونی سرگرمیوں میںملوث نہ ہو جائیں اور ان کے مستقبل کا خیال رکھیں۔میٹنگ میں منشیات ،قمار بازی و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات جیت ہوئی ۔