ترال// دہائیوں سے ترال قصبے میںکوڑا کرکٹ ٹھکانے لگائے جانے کی مناسب جگہ کی عدم موجود گی کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں کئی دہائیاںقبل میونسپل کمیٹی کے قیام کے باجود قصبے میں کسی بھی جگہ ڈپنگ سائٹ تعمیر نہیں کی گئی ۔ چک رزاق شاہ،لاری بجونی ،نالہ واتل آرہ کے علاوہ دیگر مقامات پرقصبے سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ ڈالنے کی وجہ سے آبادی کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے قصبے سے تقریباً 2 کلومیٹر دورنالہ واتل آرہ کے نزدیکی کنارے پر واقع چک رزاق شاہ نامی بستی کے لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ محکمہ نے قصبے کی تمام غلاظت انکے گھروں کے نزدیک جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔فاروق احمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ادارے نے بجوانی لاری نامی جگہ پر پانی کی نہر کے کنارے گندگی ڈال دہی ہے جس کی وجہ سے وہاں بھی پیدل چلنا محال بن گیا ہے جبکہ غلاظت کی وجہ سے کتوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے ۔مقامی لوگ کہتے ہیںکہ مذکورہ ادارہ کئی دہائی قبل قائم ہوا ہے جس کے ساتھ درجنوں ملازمین اور فیلڈ عملہ بھی ادارے میں تعینات ہے تاہم وسیع قصبے کی غلاظت اور کوڑا کرکٹ زیر زمین دبانے کیلئے تاحال محکمہ کثیر تعداد میں فنڈنس ہونے کے باوجود ڈپمنگ سائٹ تعمیر نہیں کر سکا ہے ۔ مقامی آبادی نے علاقے میں فوری طور ڈپمنگ سائٹ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قصبے کی آبادی کو مشکلات سے نجات مل جا ئے۔