چھتر پور//آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا کہ وقت او رحالات سازگار ہے اور رام مندر ضرور بنے گا۔بھاگوت نے کل مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں یہ بات کہی۔ وہ چھتر پور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 10 کلومیٹر دور مﺅ سھانیہ میں مہاراج چھترسال کی 52 فٹ اونچی مورتی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رام مندر کے تناظر میں کہا کہ پورے سماج کو جوڑ کر اب ایک سازگار وقت آ گیا ہے ، آپ کا مقصد ضرور پورا ہوگا۔