بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے نئے ڈپٹی کمشنر خورشید احمد ثنائی نے ضلع کی کمان سنبھال لی ہے ۔جمعرات کو انہوں نے سابق ڈی سی سجاد حسین سے عہدے کا چارج لیا ۔اس موقعے پر منعقدہ تقریب میں افسران ،ملازمین اور ذی عزت شخصیات نے حصہ لیا ہے۔ خورشید احمد ثنائی کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کی چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے وذیر اعلی محبوبہ مفتی نظام الدین بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خورشید احمدثنائی بطور ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ احسن طریقے سے اپنا فرض نبھائے گا۔