ترال//ترال کے نور پورہ علاقے میں جمعرات کی شام دس بجے کے قریب زوردار دھماکوں جیسی آواز سنائی دی جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ گھروںمیں سہم کر رہ گئے ۔جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ سے تین کلومیٹر دور نور پورہ علاقے میں جمعرات کو رات کے دس بجے کے قریب چند زور دارو دھماکوں جیسی آواز سنائی دی جس کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر دریافت کرنے لگے ۔لوگوں نے بتایا کہ پہلے گولی چلنے کی آواز سنائی دی جس کے بعد دھماکے جیسی آواز سنائی دی۔ واقعے کے فوراً بعدفورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کرچند گھروں کی تلاشی لی