سرینگر/ / پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میںخونی سرخ لکیر کے نزدیک جاں بحق کئے گئے لبریشن فرنٹ کارکن نعیم بٹ کے حق میں کل لال چوک بنڈ پر قائم مسجد بلال کے متصل موجود پارک میں نماز جنازہ غائبانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک،فرنٹ کارکنوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی پیشوائی لبریشن فرنٹ کے الطاف خان نے کی اور اس موقع پر نعیم بٹ کے حق میں مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔