سرینگر//محکمہ فوڈسیفٹی سرینگرکی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے شہرکے بازاروں میں کھلے عام مضرصحت وغیرمعیاری درآمدی مچھلیوں کاکاروبارکرنے والوں کیخلاف مہم چھیڑتے ہوئے جمعہ کولالبازار میں سرعام فروخت کی جارہی2 کوئنٹل بدبوداراوربوسیدہ مچھلیاںضائع کردیں جبکہ چیکنگ ٹیم نے ایک بڑے اورہول سیل مچھلی فروش کی دکان کومہاراج بازارمیں سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنرفوڈسیفٹی ہلال احمد میرنے بتایاکہ محکمہ کی چیکنگ ٹیم جب لال بازارپہنچی تودیکھاکہ یہاں بغرض فروختگی رکھی گئی مچھلیوں سے بدبوآرہی تھی اور ٹیم نے موقعہ پرہی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لگ بھگ2 کوئنٹل بدبو دار اور مضرصحت مچھلیوں کوضائع کردیااور مچھلی فروشوں پرجرمانہ بھی عائدکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اسے پہلے ایک بڑے ہول سیل مچھلی فروش کی دکان کامہاراج بازارمیں معائنہ کیاجہاں یہ پایاگیاکہ مچھلیاں رکھنے کیلئے دکان میں بنیادی ضروریات یعنیCold-Chainکاکوئی ڈھانچہ ہی موجودنہیں ،چنانچہ موقعہ پرہی مچھلی فروش کی دکان’کلوفش شاپ‘ سربمہرکردی ،اوراُسکو متنبیہ کیاگیاکہ انسانی صحت کیساتھ کسی کوکھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ شہرسری نگرمیں درآمدی مچھلیوں اورمرغ کاکاروبارکرنے والوں کوپہلے ہی 15مارچ2018تک کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ اپنی دکانات میں ’کولڈچین ‘کی سہولیت دستیاب رکھیں۔انہوں نے غیرمعیاری اورمضرصحت غذائیات کے کاروبارکاقلع قمع کرنے کیلئے عام لوگوں کاتعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ شکایت درج کرانے کیلئے صارفین محکمہ فوڈسیفٹی کے دفتری فون نمبرات 0194-2495191اور0194-2490095پررابطہ کرسکتے ہیں ۔(کے این ایس)