مظفر آباد//متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے ہلمت پورہ کپواڑہ اور شسترگام (ڈورو)میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ تحریک آزادی حصول منزل تک جاری رہے گی۔ صداقت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی ۔ترجمان نے جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی بلندی درجات اور ان کے ورثا ء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں کشمیری عوام کو تقسیم کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہیں اورکئی بے ضمیر افراد کی خدمات لے کر ملت اسلامیہ کشمیر کو مختلف فروعی معاملات میں الجھا کر تحریک کشمیر کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ۔