گاندربل//سندھ فارسٹ ڈویژن مانسبل رینج کے چھتر گل بلاک کمپارٹمنٹ نمبر 15 اور 16 میںدن دہاڑے درختوں کی کٹائی جاری ہے ۔اس دوران کمپارٹمنٹ نمبر 15 اور 16 چھترگل بلاک میں محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ہزاروں روپے مالیت کی کائرو لکڑی چھاپے کے دوران ضبط کی گئی۔ اس موقعہ پر سمگلروں نے فارسٹ گارڑ مبشر احمد پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا لیکن اس کے خلاف پولیس کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ڈی ایف او شبیر احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ غیر قانونی طور کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کی گئی ہے اور سمگلروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔