اجمیر// کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی جانب سے آج خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی اور گلہائے عقیدت پیش کرکے ملک میں امن، سکون اور خوشحال کی دعا مانگی گئی۔ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے مسٹر گاندھی کی جانب سے خواجہ کے 806 ویں عرس کے موقع پر چادر پیش کی۔ اس کے بعد بلند دروازے پر راہل گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔مسٹر گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم صوفی سنت خواجہ غریب نواز کی تعلیمات ہر مذہب کیلئے ہے ، جو انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیابھرمیں لوگ خواجہ غریب نواز کے پیروکار ہیں اورعرس کے موقع پر اجمیر شریف آتے ہیں۔ انہوں نے غریب نواز کی شخصیت کو انسانیت و بھائی چارے کا پیغام دینے والا قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کے بتائے طریقے پر چل کر ہی ترقی و خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے ۔یو این آئی۔