راجوری//پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے ضلع راجوری کے سولکی کالاکوٹ میں ایک روزہ بھیڑ میلے کا افتتاح کیا۔ میلے کا اہتمام مرکزی معاونت والی سکیم نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت شیپ ہسبنڈری محکمہ نے کیا تھا۔ا س موقعہ لائیو سٹاک بریڈنگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دیہی علاقو ں میں ریاست کی 80فیصدآبادی رہائش پذیر ہیں جوبالواسطہ بلاواسطہ لائیو سٹاک فارمنگ پیشے سے تعلق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیکٹر ریاست کی معیشت میں انقلاب لانے کے لئے اُبھر رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ قیادت کی انتھک کوششوں کی بدولت لائیو سٹاک کی پیداوار ریاست میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔کوہلی نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ایسے ہی کیمپوں کا انعقاد ریاست کے دوسرے علاقوں میں بھی کریں تاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے چلائی جارہی عوام دوست سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ان لوگوں تک پہنچے۔نوجوانوں کو مرکزی و ریاستی سکیموں کا فائدہ اٹھانے کا ذکرکرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاست کی بے روزگاری کا خاتمہ اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بہبودی کے لئے حکومت نے بہت ساری سکیمیں جاری کی ہیں جن میں بھیڑ پالن سکیم سرفہرست ہے ۔اس موقعہ پر وزیر نے بہتر بھیڑ پالنے کے پیشے تعلق رکھنے والے کئی افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے 68ہزار روپے تقسیم کئے ۔اس سلسلے میں ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جن کی سفارشات کی بنا پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والو ں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔سکاسٹ جے کے ڈائریکٹر وں اور سائنسدانوں نے اس موقعہ پر جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی جس کو اپناتے ہوئے کسان اپنی بھیڑوں بکریوں کو بہتر نگہداشت فراہم کرسکتے ہیں۔ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران اور راجوری کی ضلع انتظامیہ کے افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔