سرینگر// سرینگر میونسپل ایمپلائیز یونین کے سربراہ محمدمقبول ملک کی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی وزیرمملکت برائے بلدیات آسیہ نقاش سے ملاقات کی اور انہیں میونسپل ملازمین کو درپیش مشکلات جن میں محکمانہ ترقیاتی کمیٹی میٹنگ کا فوری انعقاد ، بھرتی قواعد کی جلد سے جلد تشکیل ، میونسپل ری آرگنائزیشن کی تشکیل نو اورکنسالڈیٹ ملازمین کی مستقلی جیسے اہم اور فوری نوعیت کے معاملات کے تناظر میں میونسپل کارڈنیشن کمیٹی کی طرف سے دی گئیں اعلیٰ انتظامیہ کو نوٹس پر گفت وشنید ہوئی۔ وفد نے وزیر موصوفہ کو مانگوں کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے معاملہ میں ان مانگوں کی اہمیت اب وقت کے تقاضوں کے تحت زندگی اور موت کی ہے اور ان کی عدم عمل آوری کی صورت میں سرینگر میونسپل کارپوریشن اپنی شناخت کھونے جارہی ہے ۔ اس موقعے پر وزیر موصوفہ نے معاملات اور میونسپل ملازمین کی پریشانی کو سمجھ لیا اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کی کامیاب کاردگی کے لئے ان مانگوں کی اہمیت کو بھانپ لیا اور اپنے پورے تدبر کا ثبوت دیا ۔ موصوفہ نے وفد کویقین دیا کہ بہت جلد انکی مانگیں پوری ہو نگی اور اب ٹکراؤ کا کوئی مطلب نہیں رہا ۔ موصوفہ آسیہ نقاش صاحبہ نے وفد کومکمل تعاون دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ان تمام حقوق کے صحیح حقدار ہیں وہ میں کرنے جارہی ہوں۔ اسلئے مزید کسی نوعیت کے ٹکراؤ کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس موقعے پر وفد نے آسیہ نقاش کی معاملہ فہمی ، تدبر اور ملازم پروری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ ہمیشہ اور ہر وقت اپنی معاملہ فہمی کی وجہ سے ٹکراؤ کے ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں اور عوام اور ملازمین کو حکومت کے قریب کرنے میں ایک پل ثابت ہوئی ہے ایسے ہی کام عوام کے صحیح ترجمان ہے۔ اس موقعے پر وفد میں اور لوگوں کے علاوہ خورشید احمد بٹ، سینئر نائب صدر منیر احمد میر، سعید مختار احمد ترالی، نذیر احمد منشی ، نذیر احمدخان ، محمدایوب ،محمد اشرف ، اعجاز احمدلنگو، شبیر احمد باپاری ، ظہور احمد مرازی ، مظفر احمد ، نذیر احمد شاہ ، غلام نبی ، فیاض احمد وانی وغیرہ شامل تھے۔