لندن//مشرقی یورپ کے لوگ آسمان سے ہورہی نارنگی رنگ والی برف کے معاملہ میں حیران ہیں۔ روس، بلگاریہ، یوکرین، رومانیہ اور مالدووا کے لوگ اس برف کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ صحرائے اعظم سے اٹھنے والے ریت والے طوفانوں کی ریت کے برف اور بارش کے ساتھ ملنے سے ایسا ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا پانچ سال میں ایک بار ہوتا ہے ، لیکن اس بار برف میں ریت کے عناصر عام معمول سے زائد ہیں۔ روس کے سوچی شہر کے قریب تفریح گاہ میں اسکنگ کرنے والے اور اسنو بورڈنگ کرنے والے لوگوں نے نارنگی والی اس برف کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔