سرینگر+بانڈی پورہ//حاجن میں شبانہ کریک ڈائون کے دوران فورسزنے ایک مقامی نوجوان کوگرفتارکرلیا۔اس دوران شہرکے چھتہ بل علاقہ میں جنگجومخالف کارروائی کے دوران مشتعل نوجوانوں کی سنگباری کے جواب میں پولیس وفورسزنے آنسوگیس کے گولے داغے ۔ فوج کی 13 آر آر ، سپیشل آپریشن گروپ کے علاوہ 45بٹالین سی آر پی ایف نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع پاتے ہی علی الصبح بونی کھن محلہ حاجن کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی عمل میں لائی۔تلاشی کارروائی کے دوران فوج نے ایک نوجوان عرفان احمد بٹ کو گرفتار کرلیا۔ فوج کے مطابق دوران محاصرہ نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے فوج پر پتھرائو کیا۔اس دوران سوموار کی دوپہر فورسز نے سرینگر کے چھتہ بل علاقہ کا گھیرائو کرکے گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا۔ فورسز نے علاقہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع پاتے ہی CASOعمل میں لایا ۔ اسی دوران نوجوانوں کی جمعیت نمودار ہوئی اور فورسز پر پتھرائو کیا جس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی۔